خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں دو قبائل کے درمیان گزشتہ 9 روز سےجھڑپیں جاری ہیں اور گزشتہ رات جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ 9 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے، قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے باعث علاقے میں آمد و رفت کے راستے، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے۔
پولیس کے مطابق جرگے کی کامیاب کوششوں کے بعد شام سے صدا، بالش خیل کے درمیان فائر بندی ہوگئی جبکہ مزید 8 علاقوں میں فائر بندی کے لیے جرگا، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔