رفح کراسنگ کھلنے کے انتظار میں درجنوں افراد وہاں موجود ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کی جانب سے متعدد ایمبولینسز بھی موجود ہیں تاہم رفح کراسنگ کھلنے کے حتمی وقت کی کوئی معلومات نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ کھولنے کے لیے قطر نے امریکی تعاون سے مصر، حماس اور اسرائیل میں ثالثی معاہدہ کرایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈرز اور کچھ شدید زخمی شہریوں کو غزہ سے باہر جانے کی اجازت ہو گی اور انخلاء کے لیے رفح بارڈر کراسنگ کتنے وقت تک کھلی رہے گی اس حوالے سے کوئی ٹائم لائن سامنے نہیں آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے معاہدے میں یرغمالیوں کی رہائی یا انسانی ہمدردی کا وقفہ شامل نہیں ہے۔