غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 12 ہو گئی۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حماس سے جنگ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس سے قبل غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 9 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 11 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 320 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے بحیرۂ احمر میں میزائلوں سے لیس کشتیاں تعینات کر دی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق بحیرۂ احمر میں میزائل بردار کشتیاں حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے بعد تعینات کیں۔