امریکا میں خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے والا شخص 6 ہفتے بعد مر گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 58 سالہ لارینس خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے والا دوسرا شخص تھا۔ اس کی موت ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ادھر لارینس کی بیوہ نے کہا "میرے شوہر کو معلوم تھا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ میڈیکل سائنس میں ایڈوانسمنٹ کےلیے لارینس کا ٹرانسپلانٹ ان کے لیے اس فیلڈ میں اپنا کردار ادا کرنے کا آخری موقع تھا۔”
واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں لارینس کے ٹرانسپلانٹ کرکے ان کے سینے میں خنزیر کا دل لگادیا گیا تھا۔
آپریشن کے بعد لارینس تیزی سے صحتیاب ہورہے تھے کہ اچانک سے دل میں میں خرابی پیدا ہوئی اور اس نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
انسانی جسم میں خنزیر کا دل لگانے کا آپریشن ڈاکٹر منصور محی الدین اور ڈاکٹر گریفتھ نے کیا تھا۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین کا تعلق کراچی سے ہے۔
خیال رہے کہ انسانی جسم میں خنزیر کا دل لگانے کا پہلا آپریشن جنوری 2022 میں ہوا تھا۔