بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا. اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے. سیکورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنائیں گی۔