پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ سابق کپتان عمران خان سے مکی آرتھر کا موازنہ کیے جانے پر ہنس پڑے۔
ٹیلی ویژن کی براہِ راست براڈ کاسٹ کے دوران بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ مکی آرتھر وہ کرسکتے ہیں جو عمران خان نے 1992 میں کیا تھا؟
اس کا دلچسپ ردِ عمل دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا "میں ٹھورا ہنس لوں، اجازت ہے؟”
واضح رہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید پاکستان کی آئندہ دونوں میچز میں کامیابی اور نیوزی لینڈ کی دونوں میچز میں ناکامی کی صورت میں ہی ممکن ہے۔
اسکے ساتھ ساتھ افغانستان کی بھی کم از کم ایک ہار کا انتظار کرنا ہوگا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے معاملہ رن ریٹ پر جاسکتا ہے۔