اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان غیر قانونی افغان باشندوں کی بے دخلی کے بجائے ان کی رجسٹریشن کے لیے جامع میکانزم بنائے۔
یو این پناہ گزین ایجنسی کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اور ان کی جانوں کو خطرات ہوسکتےہیں۔
افغانستان کی صورتحال پر 8 ممالک اور یورپی یونین کا بھی مشترکہ بیان سامنے آیا ہے۔
غیر دستاویزی افغانوں کے لیے رجسٹریشن کا نظام تیار کیا جائے، تحفظ کے طلبگار افغانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں، افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔