اسرائیل کی جانب سے شام کے ہوائی اڈے پر مسلسل تیسری بار بمباری کے بعد روس نے لتاخیہ کا ہوائی اڈہ اور بندرگاہ شام کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
لتاخیہ کا ہوائی اڈہ روسی میزائلوں کی موجودگی کے سبب انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔
اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اسرائیلی فوج لتاخیہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی جرأت نہیں کرے گی کیونکہ اسرائیل کے بمبار طیاروں کو انتہائی مؤثر جوابی حملوں کا سامنا ہوگا۔