حماس کے اسرائیل پر غیرمعمولی حملوں میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے، غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ غیر متوقع کارروائی سے اسرائیلی فوج سٹپٹا گئی۔
حماس نے سرنگوں سے نکل کر بھی اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملے کردیے، خود کو محفوظ تصور کرنے والی اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا۔
اسرائیل کے علاقے اشدود، اشکلان اور کئی دیگر مقامات پر میزائلوں سے حملے کئے گئے جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
حماس نے 7 اکتوبر جیسا آپریشن بار بار دہرانے کی دھمکی دے دی جبکہ پڑوسی ملک یمن کے الحوثی گروہ نے بھی اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
دوسری جانب انصار اللّٰہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ ان کے اہلکاروں نے اسرائیل کے اہداف پر بیلسٹک اور کروز میزائل داغے ہیں۔