غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری نے فلسطینی فنکارہ ایناس السقا کے گھر کو بھی نشانہ بنایا۔ اس بمباری میں ایناس السقا اور ان کی دو بیٹیاں لین اور سارہ بھی جاں بحق ہوگئیں۔ فلسطینی وزارت ثقافت نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایناس السقا اور ان کی دو بیٹیوں کے قتل کا اعلان کیا۔السقا کو غزہ کے تھیٹر میں پہلی خواتین کارکنوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ بہت سے ڈرامہ اور تھیٹر ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے بہت سی کمیونٹی انٹرایکٹو سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا تھا۔ایناس السقا نے القدس میں اشتر تھیٹر اور سویڈش اکیڈمی کے ساتھ بہت سی ورکشاپس میں حصہ لیا۔ اس کے ساتھ بچوں کے لیے "في شيء عم بيصير” اور ’’ الدب‘‘ سمیت کئی فنکارانہ کام بھی پیش کیے۔ انہوں نے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور فلسطینی ایسوسی ایشن کے لئے ہنر مند ٹرینر تھیں۔