پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اگلی پارلیمنٹ میں بہت سی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔پاکستان اس وقت سخت ترین معاشی مشکلات میں گھیرا ہوا ہے، معاشی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ سانحہ نو مئی میں شامل لوگوں سے بات نہیں ہو سکتی۔معیشت کی درستگی کے لیے ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے،عمران خان کو میں نے انتقام کی سیاست کرنے سے منع کیا تھا،انتخابات میں نواز شریف اکثریت لے کر وزیراعظم بنیں گے، اگلی پارلیمنٹ میں بہت سی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی، میرے حلقہ میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہے، انتخابات لڑنے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس امید وار نہیں پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کارکنان کمر کس لیں، ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ انتخابات کے میدان میں اتریں گے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کے آبائی علاقے نواب شاہ میں زعماء اور کارکنوں نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی حکمت عملی اور انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنماء طارق مسعود آرائیں، حاجی علی حسن زرداری، غلام قادر چانڈیو، قاضی محمد رشید بھٹی اور عاشق حسین زرداری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی جنگ میں صفِ اول کے سپاہی ہیں، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر پاکستان بچایا تھا، ہم اب بھی ملک کو بچائیں گے۔