محکمۂ تعلیم خیبر پختون خوا نے گرلز اسکولز میں پروگرامز کے دوران فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی۔
محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فوٹو گرافی پر پابندی لگائی گئی ہے۔
محکمے نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایونٹس میں خواتین افسران کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے۔
خیبر پختون خوا کے محکمۂ تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایونٹ کے دوران کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔