امریکا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے۔امریکا کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے پر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔غزہ میں جاری حالیہ کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی برقرار ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے دورہ امریکا میں اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقات میں اسرائیل فسلطین جنگ اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اردن نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کردیا۔ اردن کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بھی اپنا سفیر ان کے ملک بھیجنے سے گریز کرے۔ سفیر کی واپسی غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکنے سے مشروط ہے۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اردن میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر 2 ہفتے قبل واپس چلے گئے تھے۔