پاکستانی شہری مریم بتول کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپنے افغان شوہر کو پاکستانی شہریت دینے کی درخواست واپس لے لی گئی۔
درخواست گزار پاکستانی شہری مریم بتول کے وکیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ شوہر کی اپنی درخواست پر کل سماعت ہے، اس لیے یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مریم بتول کے افغان شوہر کی درخواست پر سماعت کل کریں گے۔