مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔
’ سب تک نیوز‘ نے مسلم لیگ ن کے درخواست فارم کی کاپی حاصل کر لی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار کو 2 لاکھ روپے، صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار کو 1 لاکھ روپے کا ڈرافٹ دینا ہو گا جبکہ ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو اپنے پیشے سے متعلق اور دیگر بنیادی کوائف بھی دینا ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار کو جمہوریت کے لیے خدمات بھی بتانا ہوں گی اور حلف بھی دینا ہو گا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں وہ پارٹی ڈسپلن کا پابند رہے گا۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر کو یہ حلف بھی دینا ہو گا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وہ مکمل طور پر اہل ہے۔