لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی درخواستِ ضمانت ریکارڈ پیش نہ کرنے پر 6 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت میں مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔
عدالت میں پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ اسلام آباد میں ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔