پاک بحریہ اور قطری اسپیشل نیول فورسز کی جنگی مشق ’محارب البحر-6‘ اختتام پذیر ہو گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محارب البحر 6 مشق میں دونوں ممالک کی میرینز اور اسپیشل فورسز نےحصہ لیا، مشق میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ میری ٹائم آپریشنزکی مشقیں کی گئیں۔
دونوں ممالک کے اسپیشل سروسز فورسز نے خشکی اور سمندر میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا مظاہرہ کیا۔
’محارب البحر‘ مشق پاکستانی اور قطری بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد ہوتی ہے۔
مشق محارب البحر سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔