سندھ ہائی کورٹ نے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل کی درخواست پر سماعت کے دوران 2 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 2 تفتیشی افسران کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے۔
یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسران کو مقدمات کے مدعی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
آج دورانِ سماعت دونوں تفتیشی افسران عدالت میں مدعی مقدمہ پیش کرنے میں ناکام رہے، دونوں تفتیشی افسران فیروز آباد اور پریڈی تھانوں میں تعینات ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسران کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 3 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔