نامور بھارتی اداکار سنی دیول نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے متعلق کہا ہے کہ انہوں نے اداکاروں کو کموڈیٹی بنادیا ہے۔
فلم غدر 2 کی کامیابی کے بعد سنی دیول خبروں میں ہیں اور فلم انڈسٹری میں اپنی اس شاندار واپسی پر خوب داد وصول کر رہے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سنی دیول نے شاہ رخ خان سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں شاہ رخ سے متعلق یہ چیز سب سے زیادہ نا پسند ہے کہ انہوں نے اداکاروں کو کموڈیٹی بنادیا ہے۔ البتہ وہ خود بہت محنتی شخص ہیں۔
خیال رہے کہ سنی دیول اور شاہ رخ خان نے 1993 کی ہٹ فلم ڈر میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں جوہی چاولہ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں۔
اسی طرح انہوں نے اداکار اکشے کمار سے متعلق کہا کہ انہیں جو چیز اکشے سے متعلق پسند نہیں ہے وہ ان کا بہت زیادہ فلمیں بنانا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس اکشے کمار کی فلمیں سیلفی، مشن رانی گنج اور او ایم جی 2 ریلیز ہوئیں جبکہ وہ آئندہ فلم ویلکم ٹو جنگل، ہیرا پھیری تھری، سورارائی پوٹرو کے ری میک، ،بڑے ری میک، بڑے میاں چھوٹے میاں اور سنگھم اگین میں نظر آئیں گے۔
سنی دیول نے شو کے دوران سلمان خان سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بہت نفیس انسان ہیں انہوں نے سب کو باڈی بلڈر بنادیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی باڈی بلڈر ہو۔