حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، فلسطین کی مائیں بہنیں آپ کی جانب دیکھ رہی ہیں۔
کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی طوفانِ اقصیٰ کانفرنس سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حمایت دراصل بیت المقدس کی حمایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کا مؤقف پیش کر رہے ہیں، فلسطین کی عورتیں، بچے، علماء سب جنگ کے میدان میں ہیں۔
سربراہ حماس نے کہا کہ امت گواہ ہے کہ ہم طویل جنگ لڑ رہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے انگریزوں کو برصغیر سے بھگایا، امریکیوں کو افغانستان سے بھگایا، ہم نے 2018 کے بعد ملک میں اسرائیلی ایجنٹ کے خلاف جنگ لڑی ہے، امریکا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی مرضی سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے۔