بائیڈن انتظامیہ نے امریکا میں اسلاموفوبیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق انسدادِ اسلاموفوبیا کے لیے کمیونٹی رہنماؤں، وکلاء اور ارکان کانگریس کے ساتھ کام کیا جائے گا، یہ ڈومیسٹک پالیسی کونسل اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی مشترکہ قیادت سے ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق حکمت عملی کا اعلان صدر جوبائیڈن کی گزشتہ سال کی ہدایت کے نتیجے میں ہوا، امریکا میں اسلاموفوبیا اور تعصب کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہر امریکی کو اپنی زندگی محفوظ اور خوف کے بغیر گزارنے کی آزادی ہونی چاہیے۔