بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو سنیما کا بادشاہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نومبر کو شاہ رخ خان نے اپنی 58 ویں سالگرہ منائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جمعرات کی رات ممبئی میں شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپور اور امرتا اروڑہ سمیت دیگر فن کاروں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اس حوالے سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور شاہ رخ خان کو سنیما کا بادشاہ قرار دیا۔