امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کا 14.3 ارب ڈالر مالیت کا اسرائیل ایڈ بل منظور ہوگیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل ایڈ بل کے حق میں 226 اور مخالفت میں 196 ووٹ ڈالے گئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اسرائیل ایڈ بل منظور نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز غزہ کو مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔