پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ہے۔
میڈیکل پینل نے شاداب خان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے انہیں گراؤنڈ کے چکر اور وارم اپ کرنے کو کہا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شاداب خان انجرڈ ہو گئے تھے اور وہ میچ جاری نہیں رکھ سکے تھے۔
اس میچ میں پاکستان ٹیم نے کنکشن قانون کے تحت میچ میں شاداب خان کا متبادل مانگا تھا اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
شاداب خان کو فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگی تھی، وہ کچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ فیلڈنگ پر آئے لیکن بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے۔