پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن اور پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے گھر پر چھاپا مارا۔
محکمۂ اینٹی کرپشن کے مطابق علی امین گنڈا پور چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم ان کے زیرِ استعمال 4 گاڑیاں ان گھر پر موجود تھیں۔
واضح رہے کہ محکمۂ اینٹی کرپشن کو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔