کرکٹ ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ورلڈ کپ میں ہمیں ہر طرف سے سپورٹ مل رہی ہے۔
حشمت اللّٰہ شاہدی نے بتایا کہ نوین الحق کی جگہ نور احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
اس موقع پر نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ اچھا اسکور دے کر اس کا دفاع کریں گے، وکرم جیت سنگھ کی جگہ ویزلی براسی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ لکھنئو میں کھیلا جارہا ہے۔
ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں چھ چھ میچز کھیل چکی ہیں، افغانستان نے اپنے 3 اور نیدر لینڈز نے 2 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان چھٹے اور نیدر لینڈز آٹھویں نمبر پر ہے۔