بنگلور میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران بارش کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر میدان کو کور کر دیا۔
بارش کے باعث نیوزی لینڈ کے پلیئرز ڈریسنگ روم میں واپس چلے گئے۔
تیز بارش کا سلسلہ 5 منٹ جاری رہا جس کے کچھ دیر بعد تک ہلکی بوندا باندی ہوئی اور یہ بھی کچھ دیر بعد رُک گئی۔
بنگلور میں کل بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔
کل (ہفتے) کو بنگلور میں دن ایک سے چھ بجے کے درمیان بارش کی پیش گوئی ہے۔