کچھ عرصہ پہلے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔
انعم فیاض نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم خوشی سے بھرپور دلوں کے ساتھ اپنی بیٹی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں۔
سابق اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہماری بیٹی ایک چھوٹا سا معجزہ ہے اور اللّٰہ کی طرف سے تحفہ ہے جس نے ہماری زندگیوں کو بے انتہا محبت اور خوشی سے بھر دیا ہے۔
انعم فیاض نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
یاد رہے کہ انعم فیاض نے 2006ء میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔
اداکارہ 2016ء میں ارشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے اور ایک بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی کافی عرصے تک شوبز انڈسٹری کا حصّہ رہی ہیں۔