متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کے عہدے دار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کے علاقے میں پھیلنے کے خطرات حقیقی ہیں، مشرقِ وسطیٰ اہم امتحان سے گزر رہا ہے۔
یو اے ای کے عہدے دار نے کہا ہے کہ انتہا پسند گروپوں کے صورتِ حال کا فائدہ اٹھانے کے خدشات ہیں۔
یو اے ای کے عہد ےدار کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ دہائیوں کی سیاسی ناکامی کا نتیجہ ہے۔