لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ پر کابینہ کی تشکیل کردہ اسپیشل کمیٹی کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت میں سانحہ جڑانوالہ پر کابینہ کے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کابینہ نےاسپیشل کمیٹی تشکیل دےدی ہے، کمیٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے افسران شامل ہیں۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ اسپیشل کمیٹی نے اب تک کیا تفتیش کی ہے؟
ایڈووکیٹ جنرل نے جواب میں عدالت کے سامنے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ ہے مگر اسے پبلک نہ کیاجائے، اس میں حساس معلومات ہیں۔
جس کے بعد عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا کہ رپورٹ کو خفیہ نہ رکھیں۔
آئندہ سماعت پر جمع کروائیں اور ساتھ ہی سماعت کو 13 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دیا۔