اسرائیل کی جانب سے غزہ کے متعدد محنت کش فلسطینی رہا کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 3 ہزار فلسطینی محنت کش 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل نے قید کر لیے تھے، گرفتار فلسطینی اسرائیل میں قانونی طور پر مزدوری کے لیے آئے ہوئے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جیل سے رہا فلسطینیوں کے موبائل، رقم اور دیگر اشیاء اسرائیلی حکام نے واپس نہیں کیں۔
دوسری جانب اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے ایک فلسطینی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کے بعد جیل میں برا سلوک کیا گیا، مگر کچھ دن بعد اس میں بہتری آئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز غزہ کو مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کو گھیرے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سٹی حماس کا مرکز ہے اور یہاں پیش رفت جاری ہے۔