نیدرلینڈز نے افغانستان کو بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر ویسلے بیریسی اور میکس ڈوڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔رحمت اللہ عمر زئی نے میکس ڈوڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا۔اس کے بعد نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 29 رنز، اسکاٹ ایڈورڈز صفر، بیسڈی لیڈی 3، بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ورلڈکپ کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو افغانستان چھٹے اور نیدرلینڈز آٹھویں نمبر پر برا جمان ہے۔