پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے آج لاہور میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔
ملاقات کے دوران مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے شاہد آفریدی کی کھیل کے لیے لگن اور تعاون کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ہیرو کے طور پر آپ کی تعریف کرتے ہیں، آپ ایک اسٹار ہیں اور ہم آپ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی پاکستان کرکٹ کے لیے کوششوں اور کام کو بھی سراہا۔