17 کتابوں کے مصنف ڈاکٹر رشید جمال کی پاکستان چائنا تعلقات پر نئی کتاب کی تقریب رونمائی کراچی میں ہوئی۔ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں معروف مصنف رشید جمال کی نئی کتاب پاکستان چائنا آل ویدر اسٹریٹیجک پارٹنر کی تقریب رونمائی ہوئی۔ صدارت چین کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کی۔ جنہوں نے پاک چین دوستی اور مشترکہ تعاون پر روشنی ڈالی۔
مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
مصنف رشید جمال نے گورنر سندھ کو شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں سفارت خانوں کے مندوبین، صحافیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
پریس کلب کراچی کے صدر امجد سربازی کی جانب سے گوادر اور سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیا۔