بمباری کے بعد فلسطینوں کے روزگار پر بھی حملے شروع کر دیئے گئے، اسرائیل نے غزہ کے ہزاروں فلسطینیوں کے نوکریوں کے پرمٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔میڈیا کے مطابق روزانہ 18 ہزار فلسطینی غزہ سے نوکری کرنے اسرائیل جاتے تھے، 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل میں موجود 3 ہزار محنت کش فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا، ان میں سے کئی کو رہا کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن ان کے موبائل، رقم اور دیگر اشیاء واپس نہیں کی گئیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کے نوکریوں کے پرمٹ منسوخ کر کے غزہ کے حکام سے تمام رابطے بھی منقطع کر دیئے ہیں، واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد 241 ہو گئی جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 338 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔