قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا، آج اندورن اور بیرونِ ملک کی مجموعی طور پر 9 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی اندورنِ ملک کی پروزوں میں کراچی سے تربت کے لیے پرواز پی کے 501 اور 502 جبکہ کراچی سے سکھر کے لیے پرواز پی کے 536 اور 537 شامل ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق بیرونِ ملک جانے والی 5 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جن میں کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ، لاہور سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 859 شامل ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں شارجہ سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 186 اور سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پروازیں پی کے 179 اور 180 شامل ہیں۔