دہلی کے باسیوں نے مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزاح کا رخ کرلیا
نیپال میں آنیوالے زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کئے گئے،دہلی والوں نے زلزلے کےساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال کے بارے میں میمز بنا ڈالیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات نیپال میں 6.4شدت کا زلزلہ آیا جس کے شدید جھٹکے شمالی بھارت میں محسوس کئے گئے، زلزلے سے دہلی، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں محسوس ہوئے تھے۔زلزلے نے دہلی میں رہنے والوں کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دیا، جو پہلے ہی فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح سے دوچار تھے۔شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس مختلف علاقوں میں 500سے 400تک پہنچ گیا جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔زلزلے اور فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کررہے ہیں، دہلی کے باسیوں نے اس مشکل صورتحال کے جواب میں حالات سے نمٹنے کےلئے مزاح کا رخ کرلیا، میمز بنا ڈالیں ہیں۔