فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں حارث رؤف نے 10 اوورز میں 85 رنز دیے۔
اسی میچ میں شاہین شاہ نے 10 اوورز میں 90 رنز دے کر ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے 2019ء میں بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔
آج کے میچ میں پاکستان کے بولرز کی کارکردگی
میچ میں شاہین آفریدی، حسن علی، محمد وسیم اور حارث رؤف نے دس دس اوورز کرائے جبکہ افتخار احمد نے 8 اور آغا سلمان نے 2 اوورز کرائے۔
شاہین آفریدی 90 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ حسن علی نے 82 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔
افتخار احمد نے 55 اور حارث رؤف نے 85 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد وسیم نے 60 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان کوئی وکٹ نہ لے سکے۔