راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق آپریشن کے دوران 9 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تعمیرات سمیت ہاؤسنگ سوسائٹیز کی باؤنڈری والز، داخلی دروازے اور سائٹ دفاتر کو گرایا دیا گیا۔
آر ڈی اے کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان پر زمینوں پر قبضوں کا بھی الزام ہے۔
آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہری غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔