بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستانی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں باہر بٹھانے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 9 چکھے اور 7 چوکےشامل ہیں۔
فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ کی تعریف بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی کرنے لگے ہیں۔
وریندر سہواگ نے فخر زمان سے متعلق پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فخر زمان پاکستان کے بہترین بیٹر ہیں انہوں نے آج کیا ہی زبردست اننگز کھیلی ہے۔
سہواگ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا جانے کس نے فخر زمان کو ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے پر باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
وریندر سہواگ نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پروٹین کی بھی کمی نہیں اور جذبے کی بھی۔