فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو21 رنز سے شکست دے دی، بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت ہوا۔
فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بنانے والے فخر زمان کے گھر پر جشن کا سماں تھا۔
فخر زمان کے بھائی نے سب تک نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج وہ فخر زمان کی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں۔
پاکستانی بیٹر فخر زمان کے سابق کوچ، فخر زمان اکیڈمی کے منیجر اور ان کے بھانجے نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فخر زمان واپس فارم میں آگئے۔
دوسری جانب کرکٹ کے حلقوں میں فخر زمان کو سراہا گیا، زبردست پرفارمنس پر سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی فخر زمان کی تعریف کی۔