چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ ذکا اشرف نے فخر زمان کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
فخر زمان نے بنگلور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی اننگز کھیل کر بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے فخر زمان سے فون پر بات کی۔
انہوں نے فخر زمان کی جارحانہ اننگز کی تعریف کی۔
چیئرمین ذکا اشرف نے آئندہ میچز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے آپ ایسی مزید اننگز بھی کھیلیں گے۔