ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔
وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت بڑھانے کی منظوری دی۔
اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع دی گئی۔
اس میں کہا گیا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کا الیکشن کروائے گی۔ مینجمنٹ کمیٹی بورڈ کے روز مرہ امور نمٹائے گی جبکہ پالیسی فیصلے نہیں کرسکے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 3 ماہ سے زیادہ توسیع نہیں ملے گی، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ہائی لیول کی تقرری نہیں کرسکتی۔