حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے اسماعیل ہنیہ کے تہران پہنچنے سے متعلق بتایا جبکہ دورۂ ایران کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے 2019 سے قطر اور ترکیہ میں رہائش رکھی ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے آج غزہ میں اسماعیل ہنیہ کے گھر پر ڈرون حملہ بھی کیا تھا۔