لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروایا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ تھیں۔نواز شریف کے ذاتی معالج اور شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس کے سی ای او ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل پینل کے ہمراہ نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کی ۔ نواز شریف تقریباً 2 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں موجود رہے۔ جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز واپس جاتی امرا پہنچ گئے۔