سندر (نامہ نگار) رائیونڈ میں ہونے والا بین الاقوامی سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلہ کا احتتام آج حضرت مولانا ابراہیم دیلولہ آف انڈیا دامت برکاتہم العالیہ کی رقت امیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر جائے گا۔ اجتماع کے تیسرے روز حضرت مولانا اسماعیل گودھرا نے اپنے روح پرور بیان میں کہا کہ اے مسلمانوں یاد رکھو حضور اقدس نے فرمایا کہ تم امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جا¶ گے۔ رب العزت نے ہر انسان کی ذلت اور عزت کتاب الٰہی سے جوڑ دی ہے، اور قرآن پاک کے ہر لفظ کے بدلے ایک نیکی اور ہر نیکی کا اجر دس گنا، وہ انسان بہتر ہے جو خود قرآن پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے، اللہ تعالی نے مومنوں پر احسان کیا جب اس نے ان میں سے ایک کو رسول بنا کر بھیجا، وہ انہیں قرآن پاک کی آئتیں پڑھ کر سنانا، ان کو پاک کرتا اور حکمت سکھاتا اور یقینا اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔ قرآن پاک کی تلاوت کرنا اور دوسروں کو سکھانا ہی دعوت تبلیغ ہے۔ ہمارا ذہن وسیع ہونا چاہئے، حسد اور بغض سے دور رہو، دینی باتیں تو ہر ایک کی دلکش ہوتی ہیں، لیکن ایمان کو بیچ کر کون بیٹھا ہے کس کو معلوم،اس لیے کسی ایک معتبر جماعت کے ساتھ جڑ جائیں اور اسی کی باتوں پر عمل کریں، بنگلہ دیش والے مولانا قاری زبیر، انڈیا والے مولانا احمد لاٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس جوان نے والدین کی خدمت اور اللہ کے راستے میں اپنی جوانی کو بوڑھا کیا یعنی جوانی سے بڑھاپے تک اللہ کے راستے کی جدوجہد کرتا رہا تواس کے لیئے یہ بڑھاپا قیامت کے دن نور ہوگا۔ اللہ انسان کی توبہ کا شدت سے منتظر ہے، انسان کی تقدیر دعاو¿ں میں پوشیدہ ہے۔ آج بھی توبہ کرلیں تو تقدیر بدل سکتی ہے۔ تبلیغ دین کا مشن ایک عظیم فریضہ ہے جسے ادا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے آپ کا انتخاب کیا ہے۔ افضل ہیں وہ انسان جو انسانیت تک اللہ کا پیغام پہنچا نے کیلئے اپنا گھر بار چھوڑ کر اور کاروبار کو ترک کر کے اپنے آپ کو مصیبتوں میں ڈال کر دعوت و تبلیغ کا عظیم مشن انجام دیتے ہیں۔ مندوبین کے انخلاءکیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی اجتماع آنیوالے تمام روڈز ٹریفک کیلئے بند ہونگے۔ دوسرا مرحلہ جمعرات 9 نومبر کو شروع ہو گا۔