امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں ’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفہ‘ حاصل کرنے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفہ عام شہریوں کے تحفظ اور محصور فلسطینیوں کو امداد پہنچانے میں مدد فراہم کرے گا۔
اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں، المغازی کیمپ میں حملے پر مزید 30 افراد شہید ہوگئے ہیں۔