پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے دم پر الیکشن لڑے گی۔
سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی۔
انہوں نے بتایا کہ اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کش کی جا رہی ہے، صوبے میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔
ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صوبے میں واحد مضبوط پارٹی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے منہ چھپا رہی ہیں۔