اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مقامی اور غیر ملکی صحافیوں نے شمالی غزہ کا دورہ کیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے صحافی نے کہا کہ یہ مکمل تباہی کا منظر ہے، ایک انتہائی فعال اور خطرناک جنگ ہے، عمارتیں بمباری سے داغدار اور سیاہ ہوگئی ہیں۔
صحافی کا کہنا ہے کہ ٹینکوں کی بمباری سے آسمان پر بلند ہوتے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں، فوج کی نقل و حرکت کو فلمانے یا نشر کرنے کی اجازت نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق صحافیوں کو محصور پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام جنوبی اسرائیل میں روزانہ کنٹرول میڈیا ٹورز کرا رہے ہیں۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق غزہ جنگ میں 36 صحافی مارے جا چکے ہیں۔