عمان میں عرب امریکی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل اور امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات ہوئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوجی کارروائیاں روکنے کی کوششوں اور انسانی و طبی امداد پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل نے غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کو مسترد کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے شہریوں، انفرا اسٹرکچر اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی بھی پُرزور مذمت کی ہے۔